احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو 9 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا،نیب کی ٹیم فریال تالپور کو اسلام آباد میں سب جیل قرار دی گئی ان کی رہائش گاہ سے جیل کے لیے لے کر روانہ ہوئی تو پیپلزپارٹی کے کارکنان نے فریال تالپور کی گاڑی کو گھیر لیا اور نیب کے خلاف نعرے بازی کی،عدالت پیشی کے بعد فریال تالپور کو انکی رہائش گاہ(سب جیل) منتقل کردیا گیا۔ہفتہ کو فریال تالپور کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کے روبرو پیش کیا گیا۔اس موقع پر پولیس کی بھی نفری موجود تھی جس نے کارکنان کو پیچھے دھکیل کر گاڑی روانہ کی۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے فریال تالپور کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی لیکن عدالت نے نیب کی 14 روز کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے فریال تالپور کا 9 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ان کو نیب کی تحویل میں دے دیا۔عدالت نے فریال تالپور کو 24 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ نیب پرسیکیوٹر سردار مظفر عباسی کا کہنا تھاکہ فریال تالپور زرداری گروپ کی ڈائریکٹر ہیں،ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے فریال تالپور کو کل گرفتار کیا۔انکا کہنا تھاکہ فریال تالپور کو انکی ریائشگاہ پر ہاو¿س اریسٹ میں رکھا گیا ہے۔پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ جعلی اکاو¿نٹس ریفرنس میں فریال تالپور کا مرکزی کردار ہے، فریال تالپور کے دستخط سے زرداری گروپ کے اکاو¿نٹ سے 30 ملین کی رقم اویس مظفر کے اکاو¿نٹ میں منتقل ہوئی۔نیب پرسیکیوٹر سردار مظفرکا کہنا تھاکہ فریال تالپور نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر غیرقانونی رقم کو لانڈر کیا، ملزمہ فریال تالپور پر کرپشن کا الزام ہے، عدالت ریمانڈ منظور کرے۔جج ارشد ملک نے استفسارکیا کہ فریال تالپور کسی عوامی عہدے پر بھی ہیں۔فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ فریال تالپور ایم پی اے، سابق ایم این اے اور میئر رہی ہیں۔ نیب پرسیکیوٹر سردار مظفر عباسی کا کہنا تھاکہ زرداری گروپ کے اکاو¿نٹ میں اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئیں، زرداری گروپ کا اکاو¿نٹ فریال تالپور آپریٹ کرتی ہیں، زرداری گروپ کے اکاو¿نٹ میں جعلی بینک اکاو¿نٹس سے رقوم آئیں۔ سردار مظفر عباسی نے کہاکہ تفتیشی افسر کے ساتھ دو خاتون افسران کو ہاو¿س اریسٹ پر تعینات کیا ہے۔خاتون افسران میں ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ارفع بی بی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشم بشارت شامل ہیں۔فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھاکہ نیب نے فریال تالپور کو آن کے گھر میں ہاو¿س اریسٹ کیا ہے، عدالت حکم دے کہ نیب تفتیش کیلئے پہلے اس عدالت سے اجازت لے۔نیب پراسیکیوٹر نے سب جیل میں نیب افسران کا ڈیوٹی روسٹر عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسارکیا کہ ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دی ہیں۔ تفتیشی افسرنے بتایاکہ جی ریفرنس کی کاپیاں جمع کروا دی ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ہمیں ریفرنس کی کاپیاں تاحال نہیں ملیں۔تفتیشی افسرکا کہنا تھاکہ رجسٹرار آفس میں جمع کرائی ہیں سکروٹنی ہو رہی ہے۔جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ سوموار کو ہر صورت ریفرنس کی کاپیاں میری میز پر ہونی چاہئیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024