تھانہ نصیر آباد کے سب انسپکٹر امتیاز حسین کو رشوت لینے پر گرفتار کرلیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس پی پوٹھوہار سید علی نے کہا ہے کہ تھانہ نصیر آباد کے سب انسپکٹر امتیاز حسین کو رشوت ستانی پر گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے موٹر سائیکل بند ہونے پر اسے چھوڑنے کے لئے پانچ ہزار روپے روشت مانگی پولیس میں اندرونی احتساب شروع ہوچکا ہے آئی جی کا حکم ہے کہ جو بھی اہلکار کرپشن کرے اس کے خلاف فوری قانونی ایکشن لیا جائے جمعہ کی سہہ پہر اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس واقعے کا سٹی پولیس آفیسر ،راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے سخت نوٹس لیا اور سب انسپکٹر امتیاز حسین کی گرفتاری کے متعلق نوٹس اور انکوائری کا حکم دیدیا جسے محکمہ سے ڈسمس کرنے کے احکامات صادر کردئے رشوت خور کالی بھیڑوں کو محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہ ہے، انہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اگر مزید کسی نے ایسی جراٗت کی تو اس کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جائے گا تفتیش کیلئے فورس کو بہت فنڈ دیا جاتا ہے اس بارے میں غلط تاثر دیا جاتا ہے فنڈز کی کمی ہے ۔