ای ٹرانسفر کیلئے اساتذہ کے دستاویزات چیک کرانے کا طریقہ کار وضع کرنے کیلئے اقدامات
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ ای ٹرانسفر کیلئے اساتذہ کے جمع کرائی گئی دستاویزات چیک کرانے کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جن دستاویزات کی تصدیق کیلئے چیکنگ کی جائے گی ان دستاویزت میں ویڈ لاکھ کیس میں نکاح نامہ ، شناختی کارڈ ، طلاق کے کیسوں میں نکاح نامہ اور طلاق سرٹیفکیٹ ، معذور اساتذہ کیلئے سوشل ویلفیر بورڈ کا سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی جائے گی جس کے بعد ای ٹرانسفر ہوگی اس سلسلے میں صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے اساتذہ کے نام اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کسی قسم کی فائل کی اب ضرورت نہیں ای ٹرانسفر کیلئے دستاویزات کی تصدیق ہو رہی ہے اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن افسران کو ہدایات بھجوا دی گئی ہیں ۔