چرس، شراب، اسلحہ، روند، سامان آتشبازی برآمد،19ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19ملزمان کو گرفتار کرلیا تھانہ سٹی پولیس نے عظیم سے 1020گرام چرس،فیصل سے1030گرام چرس،تھانہ ریس کورس پولیس نے عابد سے 400گرام ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ندیم سے 1300گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے ساجد سے 200گرام چرس،نواب سے 230گرام،وقاص سے 160گرام چرس،تھانہ ائرپورٹ پولیس نے عظمت سے 20لیٹر کھلی شراب،تھانہ صدر واہ پولیس نے بابر سے 80لیٹر شراب،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ضیاء الرحمن سے 10لیٹر شراب،تھانہ روات پولیس نے افتخار سے 5لیٹر شراب،تھانہ پیرودھائی پولیس نے وقار سے پستول 30بور معہ 4روند،فیضان سے پستول 30بور معہ5روند،تھانہ نصیر آباد پولیس نے رحمان سے 1پستول 30بور معہ 4روند،اسماعیل سے پستول 30بور معہ 5روند،عامر سے پستول 30بور معہ 3روند،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے فیصل سے پستول 30بور معہ 2روند،تھانہ کہوٹہ پولیس نے عابد سے کلاشنکوف معہ10روند ،تھانہ ویسٹریج پولیس نے نیاز سے 50ڈبے پٹاخے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔