طالبہ گینگ ریپ کیس ، تینوں پولیس اہلکار اور ان کا ساتھی بیگناہ قرار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ روات کے طالبہ گینگ ریپ کیس کے ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ میں تینوں پولیس اہلکار اور ان کا ساتھی بیگناہ قرار دے دئے گئے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے سٹی پولیس افسر راولپنڈی کے حکم پر پولیس نے متاثرہ لڑکی رافعہ اعظم ، تین پولیس اہلکاروں راشد منہاس ، محمد نصیر ، محمد عظیم اور ان کے پرائیویٹ ساتھی عامر شہزاد ، کار سے ملنے والے شواہد ، متاثرہ لڑکی کے کپڑوں ، ملزمان کی پینٹ پر داغوں کے نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوائے تھے ڈی این اے ٹیسٹ میں رپورٹ نیگیٹو آئی ۔