ٹریفک و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق بڑے پیمانے پر آگاہی مہم جاری ہے، سی ٹی او
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس راولپنڈی شہر سمیت تحصیلوں میں شہریوں میں ٹریفک و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق بڑے پیمانے پر آگاہی فراہم کر رہی ہے اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کو ٹریفک آگاہی کے سلسلے میں خصوصی ٹاسک دیا گیا انہوںنے بتایاکہ اس آگاہی مہم کے دوران ’’کم عمری میں ڈرائیونگ کے نقصانات، بغیر نمبر پلیٹ و اپلائیڈ فار قانوناََ جرم، ’’پارکنگ قوانین ، غلط پارکنگ سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل، تیز رفتاری و خطر ناک ڈرائیونگ، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات، ون ویلنگ جان لیوا فعل، ون ویلنگ خونی کھیل یا پھر سیدھی جیل ، موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کا لازمی استعمال، سیٹ بیلٹ کے فوائد، آن گرائونڈ دوسرے روڈ یوزرز کے حقوق سے متعلق شعور، سنگل لائن میں پارکنگ، حد رفتار کی پابندی، دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک سائن بورڈز پرلکھی گئی اور ٹریفک پولیس کی طرف سے دی گئیں ہدایات پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے ۔