راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیموں کی صفائی آگاہی مہم
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خصوصی ہدایات پرصفائی و انسداد ڈینگی مہم کی آگاہی فراہم کرنے کیلئے جمعہ کے روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیموں نے یو سی 19میںمسجد الفرقان اور جامعہ رضویہ ضیاء العلوم میں جا کر پمفلٹس تقسیم کئے،امام مساجد اور خطیب حضرات سے ملاقات میں انہیں اس خصوصی مہم پر بریفنگ دی گئی اور درخواست کی گئی کہ وہ اپنی اپنی مساجد میں نمازیوں کو اس مہم سے اور صفائی کی اہمیت سے متعلق قرآن و سنت کی روشنی میں ہدایات دیں تاکہ وہ بھرپور طریقے سے ہماری اس مہم میں شریک ہو سکیں،انہوں نے نمازیوں کو پیغام دیا کہ شہری بھی اس مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکا جائے،کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں،گھر کی طرح گلی محلوں اور شہر کی صفائی پر بھی دھیان دینا ہوگا،تب جا کے اس مہم کے ثمرات سے مستفیدہو پائیں گے