سیدہ عیشال حیدر کی پانچویں جماعت کے امتحان میں پہلی پوزیشن
اسلام آباد(نا مہ نگار)جی ایس آئی ایس سکول سسٹم کی طالبہ سیدہ عیشال حیدر نے پانچویں جماعت کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کر تے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔طالبہ سیدہ عیشال حیدرولد سید عمران حید ر نے گلوبل سسٹم آف انٹیگریٹیڈ سٹڈیز(جی ایس آئی ایس)کے پانچویں کے امتحان میں 98فیصد نمبر حاصل کر کے ادارے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ،سکول میں منعقدہ تقریب میں پرنسپل قرات العین علی نے سیدہ عیشال حیدرکوبہترین تعلیمی کارکردگی پر شیلڈ اور تعریفی سند سے نوازا۔اس موقع پر سید عمران حیدر نے اپنی بیٹی کی کامیابی پر کہا کہ یہ اساتذہ اور اس کی والدہ کی محنت کے مرہون منت ہے،جنہوں نے بچی پر خصوصی توجہ دی۔دعا گو ہوں کہ وہ آیندہ بھی اپنی اس پوزیشن کو برقرار رکھے۔