بجٹ میں اسلام آبادکے دیہات و شہر کیلئے خاطر خواہ رقم مختص نہ کر کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی
اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ فیڈرل کیپیٹل کے چیف آرگنائزر و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے آئندہ سال کے بجٹ میں وفاقی دارلحکومت اسلام آبادکے دیہات و شہر کے لیے کوئی خاطر خواہ رقم مختص نہ کر کے شہر کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے حکمران جماعت نے ساری نشتوں پر کامیابی حاصل کی ہے تاہم آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شہری و دیہی علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے کوئی رقم مختص نہیں کی ہے انہوں نے اسلام آباد کے تینو ںحلقوں کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کے اس ناروا سلوک کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔انھوں نے ہفتہ کو نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن سے مطالبہ کیا کہ بجٹ کو مو جو دہ حا لت میں پاس کر نے کی بجا ئے ملک بھر کی تا جر برادری سے مشاورت کے بعد ایسی پالیسیاں بنائی جا ئیں جس معیشت اور صنعت کا پہیہ درست طر یقے سے چل سکے ۔