ڈالر کی اونچی اڑان نے غیرملکی قرضوں میں ہزاروں ارب کا اضافہ کردیا،حاجی ظفر اقبال
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر 156تک پہنچنے سے غیرملکی قرضوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا ہر دن عوام کے لیے ایک بری خبر لے کر آتا ہے ڈالر کی اونچی اڑان نے غیرملکی قرضوں میں ہزاروں ارب کا اضافہ کر کے قوم کو یرغمال بنا دیا ہے سونا 73200 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر ہے اور نا اہل حکمران ہاتھی کے کان میں سوئے ہوئے ہیں ۔ حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو ملک بالکل دیوالیہ ہو جائے گا ۔ملک میں ہر جانب مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت کا راج ہے۔ غریب دو وقت کی روٹی کو محتاج ہے ۔غربت کی وجہ سے مائیں اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہیں اور خودکشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے ۔تبدیلی نے واقعی عوام کو رلا دیا ہے اب عوام اس تبدیلی کی تبدیلی چاہتے ہیں۔