سندھ میں تنظیم سازی کا عمل جاری ہے: مفتاح اسماعیل
کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں پارٹی کی از سر نو تنظیم سازی کے لئے پارٹی کے صدر شاہ محمد شاہ کے تجویز شدہ ناموں پر مشاورت جاری ہے شاہ محمد شاہ اگلے تین ہفتوں میں پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرکے عہدیداران کے ناموں کو حتمی شکل دیکر اعلان کرینگے۔