کراچی میں مختلف حادثات میں2 افراد ہلاک
کراچی میں مختلف حادثات میں2 افراد ہلاک کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن میں ویگو گاڑی اور رکشہ ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں گاڑی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔