چین اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان مجموعی تجارتی حجم 2 کھرب55 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
بیجنگ (اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سربراہان کونسل کا انیسواں اجلاس شروع ہوگیاہے۔ چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاوفنگ نے کہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کے بعد سے 18 سالوں کے دوران اقتصادی اور تجارتی میدان میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال چین اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان مجموعی تجارتی حجم 2 کھرب 55 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17.2 فیصد کا اضافہ ہوا، اور چین کے بیرونی تجارت کی مجموعی ترقی کی شرح سے بھی زیادہ ہے ۔تجارت کی تیز رفتار ترقی کے علاوہ،اپریل 2019 کے اختتام تک، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں چین کی مجموعی سرمایہ کاری کی کل مالیت 87 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ بنی ، اور توانائی، معدنی اور صنعتی مینوفیکچرنگ سمیت بڑے منصوبے جاری رہے۔