ہجرت کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ ہلاک، 6زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہجرت کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے6سالہ بچہ جاں بحق خواتین اور بچوں سمیت6 افراد زخمی ہوگئے سول لائن کے علاقے ہجرت کالونی سیکٹرD/2 گلی نمبر25 میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر فیصل کے مکان کی اچانک چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 6سالہ معصوم بچہ سر پر پنکھا لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملبے تلے دب کر خواتین اور بچوں سمیت6 افراد زخمی ہوگئے چھت گرنے کی آواز سن کر پڑوسیوں نے موقع پر پہنچ کر بچے کی لاش اور زخمیوں کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا جبکہ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مذکورہ فیملی نے چند روز قبل ہی کرائے پر مکان لیا تھا چھت کی لکڑی دیمک کھانے کے باعث بوسیدہ ہوگئی تھی۔