اسانج کو امریکا کے حوالہ کرنے کے مقدمہ کی سماعت آئندہ فروری میں ہوگی
لندن(نیوز ڈیسک)لندن کی ایک عدالت نے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کی امریکی اپیل کی باقاعدہ سماعت پچیس فروری سن 2020 کے لیے مقرر کی ہے۔ امکان ہے کہ یہ سماعت پانچ روز تک جاری رہ سکتی ہے۔ اس کے بعد ہی عدالت فیصلہ کرے گی کہ آیا اسانج کو ملک بدر کر کے امریکا کے حوالے کیا جائے۔ امریکا نے وکی لیکس ویب سائٹ پر خفیہ دستاویز شائع کرنے پر اسانج کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔