ایم کیو ایم نئے صوبے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی، خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد(محمدرضوان ملک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نئے صوبے کے قیام کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔آئین کے آرٹیکل 239 کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ ہمارے حق ہے۔اگر پنجاب میں نیا صوبہ بن سکتا ہے تو سندھ میں کیوں نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’نوائے وقت ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا نئے صوبے کے قیام سے ہی کراچی کے عوام کو سہولیات ملیں گی۔اس سوال کے جواب میں کہ وزیراعظم نے سندھ میںنئے صوبے کے قیام کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے لیکن ایم کیو ایم نئے صوبے کے قیام کے اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے کہا نئے صوبے کے قیام کا مطالبہ غداری کے زمرے میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا اگر پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر نیا صوبہ بن سکتا ہے تو سندھ میں کیوں نہیں۔ایم کیو ایم کے سابق سربراہ الطاف حسین کی برطانیہ میں گرفتار ی کے سوال کے جواب میں انہوں نے اس پر بات کرنے سے گریز کیا۔