Waqt News
Thursday | August 11, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • سونے کی قیمت میں مزید کمی
  • شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری کے معاملے پر شیخ رشید کا بیان
  • حکومت نے چار شعبوں پر مزید 40 ارب روپے ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے لیے منی بجٹ پر کام شروع کردیا
  • سینیٹر فیصل جاوید کی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ ماہ  اہم ممالک کے سربراہان سے رسمی اور شیڈول ملاقاتیں متوقع

ہفتہ‘ 11؍ شوال المکرم 1440ھ‘ 15؍ جون 2019ء

Jun 15, 2019 10:47 PM, June 14, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ہفتہ‘ 11؍ شوال المکرم 1440ھ‘ 15؍ جون 2019ء

برطانوی وزیراعظم کا انتخاب : بورس جانسن کو 114 ، ساجد جاوید کو 23 ووٹ ملے۔

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی یا اخراج بریگزٹ کہلاتا ہے۔ برطانیہ میں ان دنوں قدامت پرست جماعت کنزرویٹو کی حکومت ہے، بریگزٹ کے مسئلے پر رائے عامہ اور خود پارٹی کے اندر تنائو اور کشیدگی کے باعث وزیراعظم تھریسامے مستعفی ہو چکی ہیں۔ ایک لندنی دوست MAY کی رعایت سے اُنہیں تھریسا مائی کہتے ہیں۔ کنزرویٹو پارٹی کے ایک اہم رُکن ساجد جاوید وزیر داخلہ تھے۔ جیسا کہ اُن کے نام سے ظاہر ہے وہ پاکستانی نژاد ہیں۔ وہ خود ساز (سیلف میڈ) ہیں۔ تھریسامے کابینہ کے ذہین ترین وزیر شمار ہوتے تھے۔ پارٹی کے لیے اُن کی خدمات بے شمار ہیں۔ لیکن اُن کے آگے آنے میں اُن کا پاکستانی نژاد ہونا رکاوٹ بن گیا ہے۔ علاوہ ازیں پارلیمنٹ میں بھارتی نژاد ارکان بھی کافی تعداد میں ہیں۔ وہ بھی ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں کہ کچھ بھی ہو، پاکستانی نژاد وزیر اعظم نہیں بننے دینا۔ برطانیہ کے ارب پتیوں میں بلکہ سب سے امیر برطانوی ایک بھارت نژاد ہے۔ پاکستانی نژاد ہونا، بھارتی لابی کی لابنگ اور خود انگریزوں کا احساس کمتری اُن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ صادق خاں لندن کے میئر بنے، حالانکہ وہ میرٹ پر آگے آئے تھے لیکن انگریز اُنہیں بھی بہ مشکل برداشت کر پائے ہیں۔ کہتے ہیں کہ اس سے اُن کی سُبکی ہوئی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ دُنیا پر حکومت کرنے والی قوم بانجھ ہو گئی ہے ، اُس نے ایسے لوگ پیدا کرنے بند کر دئیے ہیں، جو حکومت چلا سکیں۔ وہ ایمپائر جس پر سورج غروب نہیں ہوتا تھا اب اُس کو رنگ دار یا کالے چلا رہے ہیں۔ انگریز تو شائد کسی پاکستانی نژاد کی سیادت قبول کر لیں، لیکن بھارتیوں سے یہ برداشت نہیں ہو سکے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

٭٭٭٭٭

حساب دینے کو تیار ہوں۔ اسحٰق ڈار

اسحٰق ڈار مسلم لیگ ن کی حکومت میں وزیر خزانہ تھے، ان دنوں لندن میں خود ساختہ جلاوطنی گزار رہے ہیں اُن کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم عمران خاں کا یہ کہنا کہ گزشتہ دس سال میں قرضے چھ ہزار ارب سے 30 ہزار روپے تک پہنچ گئے۔ وہ بالکل درست نہیں۔ میں ان کا حساب دینے کو تیار ہوں۔ یہ تو حکومت ہی بتا سکتی ہے کہ وہ حساب لینے کو تیار ہے یا نہیں۔ البتہ وثوق سے کہا جا سکتا کہ وہ احتساب پر ہر وقت تیار ہے۔ ویسے بھی حکومت کو اسحاق ڈار کے حساب دینے کے جال میں نہیں پھنسنا چاہئے۔ وہ چارٹرڈ اکائونٹنٹ سے وزیر خزانہ کے رُتبے تک پہنچے۔ اعداد و شمار کے بازی گر ہیں۔ زبانی کلامی ہندسوں کو اوپر نیچے اور اِدھر اُدھر کرنے کا ہنر بخوبی جانتے ہیں۔ کوئی بھی معیشت دان ڈالر کو مٹھی میں لینے کا دعویٰ نہیں رکھتا، کہتے ہیں کہ یہ کام مچھلی کو مٹھی میں بند رکھنے سے بھی مشکل ہے لیکن موصوف نے نون لیگ کے دور میں اسے مٹھی میں کس طرح بند رکھا۔ اس پر سبھی حیران ہیں بلکہ اُنہوں نے اس سارے عرصے ڈالر کو ٹانگ سے پکڑے رکھا کہ ڈالر جونہی اوپر اُٹھتا وہ اسے نیچے کھینچ لیتے۔ مسلم لیگ (ن) کے لیڈر کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے 5 سالہ دور میں تقریباً 9 ہزار 8 سو ارب ڈالر قرضہ لیا اور اسی دور میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا۔ ہزاروں کلومیٹر کی ورلڈ کلاس سڑکیں بنائیں۔ دعویٰ اور جواب دعویٰ بلا کم و کاست نقل کر دیا ہے۔ ہم اس باب میں مزید کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں۔ تاہم حق کے متلاشی ہونے کی حیثیت سے دل سے ضرور چاہیں گے کہ اس معاملے میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرنے کے لیے اسحٰق ڈار کی پیشکش قبول کر لی جائے۔

  بچوں پر تشدد اور بھیک منگوانے والے عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں :وزیر اعلی پنجاب

٭٭٭٭٭

سسٹم بچانے کے لیے 5 ہزارافراد کو پھانسی دے دو۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ ملک کے 5 ہزار کرپٹ لوگوں کو پھانسی دینے سے 22 کروڑ پاکستانیوں کی قسمت بدل جائے گی۔ ہم سمیت کون نہیں چاہے گا کہ اُس کی قسمت بدلے ، لیکن روایت کے مطابق اسی پروگرام میں موجود پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے ہمارے خوابوں کا محل یہ کہہ کر دھڑام سے گرا دیا کہ ان 5 ہزار لوگوں میں 70 فیصد تو آج آپ (تحریک انصاف) کیساتھ ہیں۔ ایک جمہوری ملک میں جہاں قتلِ عمد کا ملزم تختہ دار تک پہنچتے پہنچتے بوڑھا ہو چکا ہوتا ہے۔ اُس میں ایک ساتھ اتنے لوگوں کو اپنی 5 سالہ آئینی مدت میں جس کا ایک سال گزرنے والا ہے، لٹکانا کیسے ممکن ہو گا۔ کیا یہ بہتر نہ ہو گا کہ پانچ ہزار لوگوں کو لٹکانے کی بجائے ان سے وہ پیسے نکلوائے جائیں جو اُنہوں نے کرپشن اور لوٹ مار سے حاصل کئے ہوئے ہیں۔ بندے مارنے سے ادائیگیوں کا توازن بہتر نہیں ہو جائے گا۔ غیر ملکی قرضے نہیں اُتر جائیں گے ملک کو خطِ غربت سے نجات نہیں مل سکے گی۔کرپشن کے خاتمے کیلئے کسی دوسرے ملک کی پیروی اگر کرنی ہے ضرور کریں مگر ایسا نہ ہو کہ وصول بھی کچھ نہ ہو اور جگ ہنسائی بلکہ بدامنی خرید لیں۔

سیرالیون میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے، تشدد سے دو پولیس اہلکار ہلاک

٭٭٭٭٭

لاہور سے کراچی جانے والی متعدد ٹرینوں کے اے سی بند، مسافر خوار

بدگمانی اچھی نہیں لیکن خبر کی تہہ میں اُتر کر دیکھیں تو صاف سمجھ آتی ہے کہ خبر بنانے والے کی ہمدردیاں مسافروں کے ساتھ نہیں بلکہ وہ اس کی آڑ میں قبلہ شیخ صاحب کی شاندار کارگزاری کو کم کر کے دکھانا چاہتا ہے۔ یہ درست ہے کہ وہ بہت دعوے کرتے ہیں کہ مسافروں کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اے سی بند ہونے کی ایک وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ انتظامیہ کے پاس اے سی پلانٹ میں بھرنے کے لیے گیس ہی ختم ہو گئی ہے۔ اب بھلا اس میں شیخ صاحب کا کیا قصور؟ دراصل ایسی خبریں پھیلانے والے چاہتے ہیں کہ وہ آنجہانی لال بہادر شاستری بنیں جنہوں نے بھارت میں ایک ریلوے حادثے پر اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ کچھ عرصہ بعد ہمارے ہاں دو ریل گاڑیوں میں تصادم ہو گیا۔ خاصی ہلاکتیں ہوئیں ، اس سانحہ پر ریلوے وزیر سے پوچھا گیا کہ آپ شاستری کی تقلید کرتے ہوئے مستعفی کیوں نہیں ہوئے تو جواب دیا ، لاحول ولا قوۃ میں ہندو کی تقلید کیوں کروں؟ اور دوسرا یہ کہ کانٹا میں نے تو نہیں بدلا تھا۔ دراصل کچھ عناصر ریلوے کو ایک فعال وزیر سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔ اب یہ بھی تو دیکھیں کہ اُنہوں نے زرداری دور کے وزیر غلام محمد بلور کی طرح ریل گاڑیاں بند نہیں کیں بلکہ پرانی بوگیوں اور ڈبوں کو استعمال کرتے ہوئے کئی نئی ریل گاڑیاں چلا دیں۔ رہ گیا تیس ارب کا خسارہ ! تو اُس کا حساب چھوڑیں۔ شیخ صاحب کی آنیاں جانیاں دیکھنے سے ہی اے سی کے بند ہونے کی فکر ختم ہوجاتی ہے۔

امریکہ کے اثر ور سوخ کودوبارہ خطے میں لایا جا رہا ہے،مراد سعید

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • بلھے شاہ کا بتایا ’’بُرا حال‘‘ شروع ہو چکا ہے 

    Aug 11, 2022
  • اسلام آباد ہائیکورٹ:ایف آئی اے کے پی ٹی آئی کو جاری ...

    Aug 10, 2022 | 12:57
  • شیخ صاحب روبہ صحت ہیں!

    Aug 11, 2022
  • بلوچستان میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر بننے والی جے ...

    Aug 10, 2022 | 19:50
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سونے کی قیمت میں مزید کمی

    Aug 11, 2022 | 19:26
  • شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری کے معاملے پر شیخ ...

    Aug 11, 2022 | 18:40
  • حکومت نے چار شعبوں پر مزید 40 ارب روپے ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے ...

    Aug 11, 2022 | 18:12
  • سینیٹر فیصل جاوید کی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

    Aug 11, 2022 | 17:51
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ ماہ  اہم ممالک کے سربراہان سے ...

    Aug 11, 2022 | 17:42
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • شیخ صاحب روبہ صحت ہیں!

    Aug 11, 2022
  • ایک قدم پیچھے ہٹیں!!!!

    Aug 11, 2022
  • مسلم لیگی رکن نے بلین ٹری منصوبے کو بدنام ترین ...

    Aug 11, 2022
  • بلھے شاہ کا بتایا ’’بُرا حال‘‘ شروع ہو چکا ہے 

    Aug 11, 2022
  •  ’’پانچویں پشت‘‘ کی ابلاغی جنگ 

    Aug 09, 2022
  • 1

    شہبازگل کی گرفتاری اور اظہار رائے کی آزادی کے آئینی تقاضے

  • 2

    دہشت گردی کا مرکز افغان سرزمین 

  • 3

    یوم ِ عاشور اور الحادی قوتوں کے عزائم

  • 4

    شہداء کا تمسخر اڑانے والوں کو  قرار واقعی سزا ملنی چاہیے

  • 1

    جمعرات، 12  محرم الحرام،   1444ھ، 11اگست 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • 14اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مقاصد اور ڈائمنڈ ...

    Aug 11, 2022
  • قرآن مجید کا غیر منقوط ترجمہ،ایک محیر العقول ...

    Aug 11, 2022
  • برین ڈرین: کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں۔۔۔

    Aug 11, 2022
  • عدالت عظمیٰ : حالیہ بحران و ممکنہ حل

    Aug 11, 2022
  • کشمیر میں استصواب کیلئے یو این او کو خط لکھا جائے 

    Aug 11, 2022
  • اس ملک کو چلنے دیں

    Aug 11, 2022
  • اللہ کرے بہتری کے دن جلد آئیں

    Aug 11, 2022
  • مخدوم احمد محمود اور پیپلز پارٹی 

    Aug 11, 2022
  • یومِ استحصال کشمیر

    Aug 11, 2022
  • میں نے پاکستان بنتے دیکھا

    Aug 11, 2022
  • 1

    بزرگوں کے ساتھ ظلم زیادتی اور ناانصافی کیوں؟ 

  • 2

    پٹرولنگ پولیس کی اصل ذمہ داری

  • 3

    گم کردہ رہ 

  • 4

    آزادی عظیم  نعمت 

  • 5

    نذرِ عقیدت بحضورسیدالشہدا  ؓ

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    کلام الامام (۱)

  • 2

    ....حسین ابن علی جانِ اولیاء 

  • 1

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 1

    بال جبریل

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group