گداگری
مکرمی! گداگری کے فروغ کے ساتھ ہی جرائم میں اضافہ شروع ہو گیا ہے۔ معاشرتی وقار گم ہو رہا ہے۔ قوموں کی عزت گداگری کی وجہ سے پامال ہو جاتی ہے۔ میں حکومت پاکستان کی توجہ اس خاص موضوع کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں۔ براہ کرم اس مسئلہ کے حل کے لیے خصوصی پروگرام مرتب کئے جائیں تاکہ ملک سے غربت کے خاتمہ کا کوئی احسن حل تلاش ہو سکے اور اس لعنت سے چھٹکارہ حاصل ہو سکے۔ بیرونی ممالک میں لوگ بھیگ نہیں مانگتے مگر کوئی ایسا کام کر لیتے ہیں جس سے عزت کی روٹی مل سکے۔ حکومت ان لوگوں کو پکڑ کرکوئی ہنر سکھائے تاکہ یہ لوگ گالیاں اور پھٹکاریں سننے کے بجائے عزت کی روٹی کما سکیں۔ (چودھری تصور اقبال بھون حافظ آباد)