آئندہ چند گھنٹوں میں شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کےلئے لندن روانہ ہو جائیںگے:ذرائع

Jun 15, 2018 | 17:19

ویب ڈیسک

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کےلئے لندن جا رہے ہیں، جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کریں گے اور وطن واپسی پر پارٹی ٹکٹوں کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف آئندہ چند گھنٹوں میں لاہور سے لندن روانہ ہو جائیں گے، وہ لندن میں اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے ، شہباز شریف نے لاہور میں آج بھی ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی حکمت عملی اور پارٹی امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مشاورت کی گئی، لندن سے واپسی کے بعد میاں شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کریں گے اور اس کے بعد انتخابی مہم شروع کر دی جائے گی۔

مزیدخبریں