نگراں وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری کا کہنا ہے کہ شفاف الیکشن کرانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ۔جمعے کو نگراں وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی اور آئی جی پنجاب کلیم امام نے ملاقات کی ،جس میں آزادانہ، شفاف اور منصفانہ الیکشن کے انعقاد کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر نگراں وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت صاف اور شفاف الیکشن کرانے کیلئے آخری حد تک جائے گی، پر امن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ غیرجانبدارانہ الیکشن کو یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،عام انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کریں گے۔ڈاکٹر حسن عسکری نے چیف سیکریٹری پنجاب اکبر درانی اور آئی جی پنجاب کلیم امام سے کہا کہ آپ پروفیشنل آفیسرز ہیں، آپ کو اپنی ذمہ داریاں پیشہ وارانہ انداز میں ادا کرنی ہے، کوئی مداخلت یا دبا برداشت نہیں کرنا، آپ کی کارکردگی بولے گی تو کوئی انگلی نہیں اٹھاسکے گا۔نگراں وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں ووٹرز پرامن اور آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے جبکہ نگراں حکومت شفاف الیکشن کرانے کی قومی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائے گی
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024