ماہ رمضان کے آخری عشرہ کے آغاز پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دوبئی کے پاکستانی اور دیگر ممالک کی کمیونٹی کے اعزاز میں ایک گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا جس میں سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی، قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دوبئی کے سٹاف اور قازقستان، ملیشیا، انڈونیشیا، ایران، تیونس اور سوڈان کے علاوہ دیگر ممالک کے قونصل جنرلز نے بھی شرکت کی۔ افطار ڈنر میں تقریباً 150 لوگوں کو مدعو کیا گیا۔ دوبئی کے ایک فائیوسٹار ہوٹل میں قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی کے قونصل جنرل سید جاوید حسن نے فرداً فرداً خود تمام مہمانوں کو خوش آمدید کیا۔ افطار ڈنر میں شرکت کرنے والوں میں رانا ثمر جاوید، محمد فیاض راجہ، خرم شہزاد، ریاض الوہاب، احمد شامی، ڈاکٹر ناصر خان، عاشق حسین شیخ اور محمد اقبال قونصلیٹ کی طرف سے شامل تھے جبکہ دیگر پاکستانی کمیونٹی میں سے خالد حسین چودھری، راجہ محمد سرفراز، چودھری محمد الطاف، شبیر مرچنٹ، کامران احمد ریاض، عرفان افسر اعوان، سکندر سلطان خواجہ، چودھری عبدالحمید، خلیل الرحمٰن بونیری، سعید خان، شاہسوار خان، سید شرافت علی شاہ، سردار جاوید یعقوب، زبیر خان، افرا سباب خٹک، محمد انور، مخدوم رئیس قریشی، میاں عمر ابراہیم، سہیل اشرف، محمد عمران، حاجی میر حسن، ایم فضل الہٰی، زمرد بونیری، اشفاق احمد، خالد محمد گوندل، سید مدثر خوشنود، ارشد رانا، عبدالرحمٰن رضا، اور فیصل الطاف، طارق ندیم کے علاوہ بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔
افطار ڈنر سے قبل احمد شامی نے تلاوت کلام کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان کمیونٹی کے لوگ آپس میں گھل مل گئے اور مختلف موضوعات زیر بحث آئے۔ قونصل جنرل سید جاوید حسن نے کہا کہ ایسی تقریبات کا مقصد آپسی تعلقات کو خوش گوار انداز میں آگے بڑھانا بھی ہے جبکہ ماہ رمضان میں ایسی متبرک ساعتوں کا حصول بھی باعث برکت ورحمت ہے۔ قونصل جنرل سید جاوید حسن نے افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر تمام ملکی و غیر ملکی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ مہمانوں کی تواضع پر تکلف ڈنر سے کی گئی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024