پتنگ بازی، پتنگ بنانے اور فروخت کی اجازت نہیں دینگے : ڈی سی او
لاہور (خبر نگار) ڈسٹرکٹ کوآرڈےنےشن آفےسر لاہور نسیم صادق نے کہا ہے کہ شہر مےں پتنگ بازی، پتنگ بنانے اور فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی اور قانون کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف مقدمات درج کروا کر گرفتار بھی کرواےا جائے گا۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں اس کاروبار سے تعلق رکھنے والے افراد سے مےٹنگ کرتے ہوئے کےا۔ لاہور ڈی سی او نے کہا ہے کہ شہر مےں آتش بازی کا سامان بنانے اور فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہ ہوگی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروا کر گرفتار بھی کرواےا جائے گا۔ ڈی سی او لاہور نسیم صادق نے ٹا ﺅن افسران اور پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی طور پر اےل پی جی فروخت کرنیوالوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے اور طے شدہ چودہ پوائنٹس پر سختی سے عملدرآمد کرواےا جائے گا۔ ڈی سی او لاہور نے ایل پی جی گیس کا کاروبار کرنے والے ڈیلروں کے ساتھ اجلاس میں افسران کو یہ ہدایات جاری کیں۔