چیمبر آف کامرس ممبران پارسل کیلئے پاکستان پوسٹ سروس کا استعمال کریں: ذوالفقارحسنین
ملتان (سماجی رپورٹر)پوسٹ ماسٹرجنرل جنوبی پنجاب سرکل ملتان ذوالفقارحسنین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں پوسٹ آفس کے افسران اور صدر چیمبرآف کامرس ملتان خواجہ صلاح الدین کے درمیان ملاقات ہوئی۔اس موقع پرپوسٹ ماسٹرجنرل کی جانب سے چیمبر اور اس کے ممبران کواس بات کی ترغیب دی گئی کہ وہ ڈاک کی سروس بیرون ملک استعمال کرنے کیلئے پاکستان پوسٹ کی ای ایم ایس اور ای ایم ایس پلس جبکہ اندرون ملک کے لیے ارجنٹ میل سروس اور پارسل سروس کااستعمال کریں۔