جنگ نے افغان بچوں پر منفی اثرات مرتب کئے: ماہر نفسیات
کابل (انٹر نیشنل ڈیسک) امریکی انخلاء کے بعد افغانستان میں ہر طرف فوجی آلات‘ گاڑیوں‘ میزائلوں اور گولیوں کے خول بکھرے نظر آتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین نفسیات کا کہنا ہے جنگ و جدل والے ملک کے حالات نے بچوں پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ جن بچوں کے ہاتھ میں قلم کتاب ہونی چاہئے وہ مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔