کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ڈینگی تربیتی ورکشاپ
لاہور ( سٹی رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ڈینگی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل تھے ۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیتی ورکشاپس سے صلاحیتوں کو نکھارا جاتا ہے جس سے سروس ڈلیوری اور مریضوں کی بہتر نگہداشت ہوتی ہے۔کرونا کے دوران ہمارے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈینگی اور کورونا کے تدارک کیلئے سروس ڈلیوری جاری ہے اور آنے والے دنوں میں کنگ ایڈورڈ کے نیو کیمپس میں انسٹی ٹیوٹ آف انفکشز ڈزیذ قائم کیا جائے گا۔