سکاٹ لینڈ میں مارچ میں نافذ کیے گئے لاک ڈاون کی پابندیوں کو مزید نرم کرتے ہوئے ملک کے مے خانے اور ریستورانٹس کو کھول دیا گیا ۔اب ملک میں حمام، شراب خانے، ریستورانٹس، سنیما، سیاحتی مقامات، عبادت کی مقامات اور بچوں کے تمام جگہیں کھلیں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سکاٹ لینڈ کی وزیر نکولا سٹرجین کا کہنا تھا کہ لاک ڈان ختم کرنے کی جانب یہ سب سے بڑے اقدامات ہیں۔ تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو وائرس دوبارہ سے زور پکڑ سکتا ہے۔تاہم اس سلسلے میں ایک ریستوران کے مالک کا کہنا تھا کہ انھوں نے ریستوران کے باتھ روم میں آٹو میٹک نلکے اور سامان لگا دیا ہے اور ہر ہفتے ریستوران کی مکمل صفائی کی جا رہی ہے۔جبکہ ملک میں بیشتر رسیتورانٹس نے ڈسپوزیبل برتن اور چھری کانٹے استعمال کرنا شروع کر دیے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38