نامور سرجن اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر مصطفیٰ کمال پاشا انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق نشتر میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر افتخار نے ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ پرنسپل نشتر میڈیکل کالج کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کو 14 جون کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی،ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کورونا کی وجہ سے کارڈیالوجی اسپتال میں زیر علاج تھے اورچند روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 769 ہوگئی ہے، سندھ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 7ہزار 773 کیسز ہیں جبکہ پنجاب میں 88ہزار 45 کیسز، خیبر پختو نخوا31 ہزارایک اوربلوچستان میں 11ہزار239 کیسزرپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں 14ہزار315 ، آزاد جموں و کشمیر 1688 اورگلگت میں 1708 کیسزرپورٹ ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5ہزار386 ہوگئی۔سندھ ایک ہزار863 اورپنجاب میں 2ہزار43 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبرپختو نخوا ایک ہزار114 اوراسلام آبادمیں 155 اموات ہوئیں،اسی طرح بلوچستان میں 127 ،گلگت بلتستان 38 اورآزادکشمیرمیں کورونا سے 46 اموات ہوئیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38