نوجوانوں کی ہنرمندی کا عالمی دن آج منایا جائے گا
اسلام آباد(نا مہ نگار)نوجوانوں کی ہنرمندی کا عالمی دن آج 15جولائی کو منایا جائے گا، نیشنل سکلز یونیورسٹی میں منایا جا رہا ہے،اِ س سال نوجوانوں کی ہنر مندی کے عالمی دن کا موضوع ’’نوجوانوں کے لیے فنی تربیت کا کردار‘‘ہے، نیشنل سکلز یونیورسٹی نئی نسل میں ہنر مندی کی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہی کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کر کے گی عالمی شہرت یافتہ سا ئنسدان پروفیسر ڈاکٹرعطاالرحمن افتتاحی کلیدی خطاب کریں گے۔ پاکستان میں ہنر مندی کی تعلیم کو اجاگر کرنے کے بانی پروفیسر ڈاکٹر سہیل نقوی، ریکٹر یونیورسٹی آف سنٹرل ایشیا، تاجکستان، قازقستان، کرغستان اپنے کلیدی خطاب میں نوجوانوں کو یہ بتائیں گے، کہ تعلیم کس طرح ان کی زندگیوں کو سنوار سکتی ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی فریدہ انصاری جو اِس وقت کینیڈا میں آئی بی ایم میں کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ نئی نسلوں کیلئے ہنر مندی کی تعلیم اور اِس کی افادیت اور مواقعوں کے بارے میں بات کریں گی۔ چیئرمین نیشنل ٹیکنالوجی کونسل انجینرامتیاز گیلانی، نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر خان اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار اپنے خطابات میں نوجوانوں کیلئے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں خطاب کریں گے۔