خانیوال و نواح میں عطائی شہریوں میں بیماریاں بانٹنے لگے
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت) خانیوال اور گردونواح میں اتائیوں نے کلینک بناکر مریضو ںکے دانتوں کا علاج کرنا شروع کررکھا ہے دیسی اوزاروں سے دانت نکالے جاتے ہیں اور ہائی پوٹینسی ادویات استعمال کرائی جاتی ہے اور وہ مخصوص کلینک سے ہی دستیاب ہوتی ہے ان اتائیوں کی وجہ سے مریضوں میں ہیپاٹائٹس سی ایڈز سمیت متعدد خطرناک مہلک بیماریاں پھیل سکتی ہیں جبکہ ان نان کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کے متعلقہ محکمہ کے افسران سے ساز باز کرکے یہ مکروہ دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں شہریوں نے کی بڑی تعداد نے ڈی سی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔