اکتوبر میں ڈی چوک اسلام آباد دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے: ڈاکٹر شاہین خان
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت )اکتوبر میں ڈی چوک اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی دھرنے میں بھرپور انداز میں شرکت کریں ،مطالبات منظور نہ ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، ظلم اور زیادتیاں کرکے اساتذہ کی آواز کو دبانے والے ہمارے حوصلوں کو کسی صورت پست نہیں کرسکتے ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی کے واضح احکامات کے باوجود محکمہ تعلیم کے افسران کی جانب کتابیں فراہم نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان بیسک ایجوکیشن کمیونٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شاہین خان نے پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرہ کے دوران کیا ۔اس موقع پر ضلع بھر کے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ نے ڈاکٹر شاہین خان کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔