زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے دیا گیا چیک شہباز شریف کے داماد کے بینک اکائونٹ میں جمع کرایا گیا: فردوس عاشق اعوان
اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے دیا گیا آٹھ کروڑ روپے کا سرکاری چیک پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے داماد علی عمران کے بینک اکائونٹ میں جمع کرایا گیا تھا۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کااعتراف زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے ادارے کے افسر اکرام نوید نے نیب کو جمع کرائے گئے پلی بارگین کے حلف نامے میں کیا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ شہباز شریف کے خاندان کوبھی اس کا اعتراف کرکے بدعنوانی پر معافی مانگنی چاہیے۔