اسلام آباد: امیر قطر کی پاکستان کے ہوائی اڈوں کو جدید بنانے کی پیشکش
اسلام آباد (آئی این پی) امیر قطر نے ملک کے پانچ بڑے ایئرپورٹس کو جدید ترین ہوائی اڈوں میں بدلنے کی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اس وقت ملک کے5 بڑے ائیر پورٹس جدید ترین ہوائی اڈوں میں بدلنے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاکستان کو تعاون کی پیشکش کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ پیشکش وزیراعظم عمران خان کو امیر قطر کی جانب سے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ قطرجدید ہوائی اڈوں کی تیاری میں مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کریگا۔ قطر کے تعاون سے پرانے ائیر پورٹس کوجدید ٹیکنالوجی اور نئے ڈیزائن سے بدلا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے مشاورت کے لیے اہم اجلاس (آج) پیر کو طلب کر لیا ہے، وزیر ہوا بازی سمیت سول ایوی ایشن حکام اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔