حکومت سیاسی مخالفین کیخلاف پراپیگنڈہ کر رہی ہے، رانا تنویر
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر و سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے جو صرف اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف پراپیگنڈہ پر چل رہی ہے پے یہ بیانیہ زیادہ دیر تک نہیں چلے گا پاکستان کے عوام کا ایک سال سے بھی کم عرصہ میں دل بھر گیا ہے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے غریب آدمی ہاتھ اٹھا اٹھا موجودہ حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں اور وہ موجودہ کے خاتمے کے سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار ہیں اتوار کو نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف یہ جانتے تھے کہ وہ پاکستان آئے تو جیل جائیں گے اس کے باوجود وہ پاکستان آئے اور انہیں ایک سازش کے ذریعے سزا سنادی گئی اور وہ جیل میں بھی رہ کر پاکستان اور عوام کی جنگ لڑرہے ہیں ان کے حوصلے کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے این آر او مانگا اور نہ ہی کوئی دے سکتا ہے حکمرانوں کی این آر او دینے کی اوقات ہے، نالائق اور نا اہل لوگوں کے ہاتھوں میں حکومت آگئی ہے پاکستان کی ترقی کے عمل کو روکنے کے لئے نواز شریف کوسازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا ویڈیو سکینڈل منظر عام بعد نواز شریف کو ملنے والی سزا کی حقیقت سامنے آگئی ہے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی مختلف جماعتوں کے بھگوڑوں سے بھری پڑی ہے اور وہ اپوزیشن کو چور چور کہہ کر اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں احتساب کے نام پر اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جج کے اعتراف کے بعد میاں نواز شریف کے خلاف فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں رہی ۔