آج سے جمعرات تک اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں بارش کاامکان
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے جمعرات تک راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہوائوں اور آندھی کے ساتھ مون سون کی مزید بارش کی توقع ہے، جمعرات تک کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر، ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں بھی میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ تیز بارشوں کی وجہ سے ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور ہزارہ ڈویژن ،کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ اس دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، مردان، بنوں ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن اور اسلام آباد میں اکثر جبکہ پشاور، مالاکنڈ، ژوب اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔