وزراء اور حکومت کو جج ارشد ملک کے معاملات پر نہیں بولنا چاہئے: فواد چوہدری
جدہ (امیرمحمد خان سے)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے وہ جدہ میں باکسر عامر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرکے تھے انہوں نے کہا کل باکسنگ میں عامر خان کی کامیابی پاکستان کی عزت و احترام ہے باکسنگ کے دوران ہزاروں لوگ عامر خان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان میں اسطرح کے مقابلے منعقد کروں میری کامیابی میں پاکستانیوں کی دعائیں شامل تھیں ۔فواد چوہدری نے پاکستان کے حالات پر بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہ جب معاملہ عدالتوں اور ں لیگ کے درمیان ہے تو حکومت کیوں جج ارشد ملک کے بیان کی حمایت میں پریس کانفرنسیں کررہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزراء اور حکومت کو آن معاملات پر نہیں بولنا چاہئے یہ غلط ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت آتے ہی تو ہن نے 200 ارب کے قرضوں کی قسط دی۔خزانے کو رقم کی ضرورت ہے دوست ممالک نے بھر پور تعاون کیا ہے معاشی حالات ٹھیک کرنے کو مگر عوام کو ٹیکس ادا کرنا پڑے گا محب وطنی کا تقاضا ہے عوام اور سرمایہ دار ایمانداری سے ٹیکس دیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ موبائل فون کی درآمد پر پابندی ضروری ہے ہمارے ملک میں کمپنیاں موبائل بنانے کی فیکٹری لگا رہیں ہیں۔فواد چوہدری نے کہا حکومت خاص طور پر سعودی عرب کے پاکستانی تارکین وطن کی شکر گزار ہے کہ انہوں بڑے پیمانے پر زرمبادلہ وطن بھیجا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل خاطر خواہ حل نہی ہوتے انہوں نے جواب دیا ا پکی اطلاع غلط ہے۔ہم اس پر کام کررہے ہیںاس وقت پر انہوں نے پاکستان کمیونٹی اور جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں سے خطاب کیا فواد چوہدری نے کہا پاکستانی قیدیوں کی راہی کے حوالے سے سعودی حکومت سے بات چیت جاری ہے عوام کو جلد خوشخبری ملے گی۔