نگہبانی
یاد رکھئے کہ آپ کی حکومت آپ کے ذاتی باغ کی مانند ہے۔ آپ کے باغ کے پھلنے پھولنے اور پروان چڑھنے کا انحصار اس پر ہے کہ آپ اس کی کتنی نگہبانی کرتے ہیں اور اس کی کیاریوں اور روشوں کو بنانے اور سنوارنے میں کس قدر محنت کرتے ہیں۔ اسی طرح آپ کی حکومت بھی صرف آپ کی وطن پرستانہ مخلصانہ اور تعمیری کوششوں کی بنا پر ترقی کر سکتی ہے۔ حکومت میں اصلاح کا واحد طریقہ آپ کی بے لوث محنت ہے۔
(اسلامیہ کالج‘ پشاور 12- اپریل 1948ئ)