عالمی عدالتوںمیں پاکستان کی ناکامی حکمرانوں کی نااہلی ہے:ذکراللہ مجاہد
لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت میں مختلف مقدمات میں پاکستان کی مسلسل ناکامی حکمرانوں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے ۔ سلامتی کونسل میں 2 عارضی رکنیت کیلئے انڈیا کی حمایت کرنا موجود ہ حکمرانوں کی غلامانہ اور بزدلانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے ۔ کشمیریوں کے خون کو نظر انداز کرنا اور کلبھوشن یادیو جیسے سفاک بھارتی دہشتگردوں کے اعتراف جرم کے بعد بھی عالمی عدالتوں اور اداروں میں بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کی بجائے اس کی حمایت کا اعلان کرنا ملک و قوم کے جذبات اور وقار کے منافی ہے اس طرح پاکستان عالمی عدالتوں سے اپنے حقوق کیسے حاصل کر سکتا ہے جبکہ بھارت پاکستانیوں کے حصہ میںآنے والے دریائوں پر ڈیم بنا رہا ہے اور ملکی سرحدوں پر کشیدگی بڑھا رہاہے ۔