شاہدرہ ٹائون :کھیتوں سے 35سالہ شخص کی جلی نعش برآمد
لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ ٹائون کے علاقے میں کھیتوں سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی جلی ہوئی نعش ملی ہے ۔پولیس کے مطابق نعش کے قریب سے پٹرول کی بوتل اور ماچس بھی ملی ہے ۔اس نامعلوم شخص نے خودسوزی کی یا اسے قتل کیا گیا مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔