انٹری ٹیسٹ کی لوٹ مار شروع
مکرمی! بارہویں کا رزلٹ ابھی آیا نہیں۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ساد ہ لوح طالب علموں کو / انٹری ٹسٹ کی مد میں 19 سے 29 جولائی تک 1300/- روپے اون لائن لوٹنے کیلئے چُھرے تیز کر لیے ہیں۔ رزلٹ آنے سے پہلے یہ کام غیر قانونی ہے لیکن اگر کوئی بورڈ کے امتحان میں فیل ہو جاتا ہے یا انٹری ٹیسٹ میں بیٹھتا ہی نہیں تو اس کی رقم واپس کی جانی چاہئے۔ (ایم ۔ وائی ناز لاہور)