بدعنوانی اور ناقص معیارِ زندگی
مکرمی! دنیا کے بہت سے ملکوں میں سرکاری عہدیداران اُن پیسوں میں بدعنوانی کرتے ہیں جو عوام کے فائدے کے لیے خرچ کئے جانے چاہئیں۔ آپ میں سے بھی ہر فرد اس حقیقت کو بخوبی جانتا ہے کہ ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک یہاں کے حکمران کرپشن کر کے اپنی جیبیں بھرتے رہیں گے جن ایجنسیوں جیسا کہ ایف بی آر، ایف آئی اے، نیب اور اینٹی کرپشن کے صوبائی محکمے کو ان مسائل سے نمٹنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ جب تک ٹیکس چوری کے دروازے بند نہیں ہوتے جتنے مرضی ادارے بنا لیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ (معروشہ امتیاز لاہور )