جھنگ/فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کے پیسے لوٹنے والے کا استقبال کرکے کیا پیغام دیا جا رہا ہے،نواز شریف اڈیالہ جیل میں بیٹھ کر مظلوم اور معصوم شکل بنا رہاہے، لاہور کے بادشاہ کو کیا پتہ جھنگ کے مسائل کیا ہیں،پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا آدھا پیسہ لاہور پر لگا دیا گیا،ملتان میں 60 ارب کی میٹرو بنادی لیکن بسیں خالی چل رہی ہیں،فیصل آباد کی سیاسی شخصیت کا بیان احمقانہ ہے ، ایسا بیان وہی دے سکتا ہے جس کودین کی سمجھ نہ ہوخیبرپختونخوا میں 30 فیصد ترقیاتی فنڈ بلدیاتی اداروں کو دیا جاتا ہے،ہم نے خیبرپختونخوا کی پولیس کو غیرسیاسی کرکے مثالی بنادیا ہے،خیبرپختونخوا کی پولیس میں کوئی پیسے دے کر بھرتی نہیں ہوتا،اللہ تعالی نے موقع دیا تو پولیس اور بلدیاتی نظام کو ٹھیک کریں گے۔جھنگ اور فیصل آباد میں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شریفوں نے پولیس کو تباہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا کی پولیس کو غیرسیاسی کرکے مثالی بنادیا ہے۔عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی پولیس میں کوئی پیسے دے کر بھرتی نہیں ہوتا۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ اللہ تعالی نے اگر موقع دیا تو پولیس اور بلدیاتی نظام کو ٹھیک کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کسی ملک میں یہ تصور نہیں کہ وزیراعظم اور وزیراعلی کہیں کہ میں نے آپ کو اسپتال دے دیا، جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا، ایسا بادشاہت میں ہوتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جمہوریت نظام کا نام ہے اور اس میں ادارے کام کرتے ہیں، لاہور کے بادشاہ کو کیا پتہ جھنگ کے مسائل کیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے فیصلہ کیا کہ ملتان میں میٹرو بنے لیکن ملتان کے عوام نے کہا ہمیں نہیں چاہئے اس کے باوجود 60 ارب روپے کی میٹرو چلادی۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں 30 فیصد ترقیاتی فنڈ بلدیاتی اداروں کو دیا جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ عوام کا حق ہے کہ انہیں تعلیم، ٹیکنیکل ادارے اور کاروبار کیلئے قرضے ملیں۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں 60 ارب کی میٹرو بنادی لیکن بسیں خالی چل رہی ہیں، یہ فیصلہ لاہور سے اس لیے کیا گیا کہ شریف خاندان کو اس میں کمیشن ملنا تھا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا آدھا پیسہ لاہور پر لگا دیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ نوازشریف کے استقبال کو حج سے بھی بڑا کام قراردینے والا کوئی بیوقوف، احمق اور گدھا ہی ہو سکتا ہے ۔قوم کے پیسے لوٹنے والے کا استقبال کرکے کیا پیغام دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ کہنا کہ نواز شریف کا استقبال کرنا حج سے بھی بڑا کام ہے ، ایسا بیان کوئی بیوقوف ، احمق اور گدھا ہی دے سکتا ہے ۔ فیصل آباد کی سیاسی شخصیت کا بیان احمقانہ ہے ، ایسا بیان وہی دے سکتا ہے جس کودین کی سمجھ نہ ہو۔ میں 22سال سے اس الیکشن کا انتظار کر رہا ہوں۔ جیلوں میں چھوٹے چور اس لئے قید ہیں کہ انہوں نے بڑے بڑے ڈاکے نہیں مارے ۔ رانا ثنااللہ جیسے لوگ بیوقوف نہیں ہیں اس کو پتہ ہے کہ اگر لاکھوں لوگ نکل آتے تو نوازشریف نے ہیرو بن جانا تھا اور اس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن جیت جاتی تو رانا ثنا اللہ جیسے لوگوں کو عوام پر ظلم کرنے کے لئے پانچ سال مزید مل جانے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ملک 30سال سے چوروں کے شکنجے میں پھنسا ہوا ہے اور اب ان کو شکست دینے کا وقت آگیا ہے ۔ اچھے اور برے کی تقسیم ختم ہوجائے تو قوم تباہ ہو جاتی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا استقبال کرکے چھوٹے چوروں کو پیغام دیا جا رہاہے کہ بڑے ڈاکے مارنا پھرپو لیس نہیں پکڑتی ۔عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ نے 18قتل کئے ۔25جولائی قوم کے پاس چوروں کے شکنجے سے نکلنے کا موقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجرم اعظم نے قوم کے 300ارب روپے لوٹے ۔ ملک لوٹنے والے کو 40گاڑیوں کا پروٹوکول دیا جاتا ہے ۔نوازشریف امیر ہو رہا تھا اور ملک کے عوام غریب ہو رہے تھے ۔ انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ کیا کوئی چور پکڑا جائے گا تو اس کو ہار پہنائیں گے یا اس کوجیل میں ڈالیں گے ؟ان کا کہنا تھا کہ 10سالوں کے دوران دونوں جماعتوں نے چارٹر آف مک مکا پر دستخط کئے ۔ یہ قرضے لے رہے تھے اور قوم مقروض ہورہی تھی ۔آج ہماری برآمدات گر گئیں جبکہ بنگلہ دیش اور بھارت کی برآمدات اوپر جارہی ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024