پاکپتن: سابقہ ادوار میں فلاح وبہبود کے لئےعملی کام نہیں کیا گیا، عوام کے مسائل کا حل کرونگا: میاں فرخ ممتاز مانیکا
پاکپتن(نامہ نگار)تحریک انصاف کےPP-191 سے ٹکٹ ہولڈر میاں فرخ ممتاز مانیکا نے کہاہے کہ عوام کی آواز لے کر اسمبلی میں جاﺅں گا،حلقہ کی محرومیوں کو دور کرنے کا عزم لے کر آیا ہوں، بنیادی سہولیات سے محروم عوام تک ہر چیز کی رسائی یقینی بنائیں گے، عوام کے ہر مسئلہ کو حل کریں گے، حلقہ کی عوام کا مشکور ہیں جو میری حمایت کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں حلقہ کی فلاح وبہبود کے لئے کوئی عملی کام نہیں کیا گیا، منتخب نمائندوں نے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کیا، پی ٹی آئی کی قیادت کی ویژن کے مطابق عوام کے مسائل کا حل کرونگا، حلقہ کے باسیوں کی خدمت کے عزم اور جنون کے ساتھ آیا ہوں،انشاءاللہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق عوام کوسہولیات فراہم کرونگا،آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی اور اگلے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔