سا بق وزیر اعظم کا جیل سے آ ڈ یو پیغام,:مجھے آپ سے دور رکھنے کےلئے قید میں ڈال دیا گیا ہے, نوازشریف
سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھے آپ سے دور رکھنے کےلئے قید میں ڈال دیا گیا ہے، میری اور پوری قوم کی بیٹی مریم بھی جیل میں ہے ، یہ لوگ نہیں جانتے کہ یہ جیل اور یہ قید میرا اور آپ کا رشتہ کبھی ختم نہیں کرسکتی ،نہ کل کوئی ڈکٹیٹر یہ رشتہ توڑ سکا اور نہ آج ڈوریں ہلانے والے یہ رشتہ توڑ سکیں گے ۔ سا بق وزیر اعظم نے اتوار کو جیل سے جا ری ہو نے والے اپنے آ ڈ یو پیغام میں کہا کہ مجھے آپ سے دور رکھنے کےلئے قید میں ڈال دیا گیا ہے، میری اور پوری قوم کی بیٹی مریم بھی جیل میں ہے ، یہ لوگ نہیں جانتے کہ یہ جیل اور یہ قید میرا اور آپ کا رشتہ کبھی ختم نہیں کرسکتی ،نہ کل کوئی ڈکٹیٹر یہ رشتہ توڑ سکا اور نہ آج ڈوریں ہلانے والے یہ رشتہ توڑ سکیں گے،جیل اور قید کی ان گھڑیوں میں میری آپ سے درخواست ہے کہ میری اہلیہ کلثوم کےلئے دعا کیجئے جنہیں میں تشویشناک حالت میں اللہ کے سپرد کر کے آیا ہوں ،میں دیکھ رہا ہوں کہ پورے ملک کو ایک جیل میں بدل دیا گیا ہے ،ہمیں اب زنجیریں توڑنا ہوں گی ،اس قید سے نکلنا ہوگا ،70سال سے جاری کھیل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس نے قائداعظم کے پاکستان کو تماشہ بنا دیا ہے ،اسی لئے ووٹ کو عزت دوکا جھنڈا اٹھا کر نکلا ہوں اور میرے وطن کے غیور لوگوآپ بھی جھنڈا اٹھا کر نکلو ،25جولائی کو عظیم الشان فتح کا دن منانے کےلئے میدان میں آﺅ، گھر ،گلی گلی ، کوچے کوچے گاﺅں گاﺅں میرا یہ پیغام پہنچاﺅ۔اپنے ووٹ کی توہین کرنے والوں کو ایسی شکست دو کہ وہ کبھی نہ سر اٹھا سکیں ، اٹھو اور ایک تحریک بن کے پھیل جاﺅ۔انشاءاللہ ایک عظیم فتح آپ کی منتظر ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کا حامی وناصر ہو۔