مسلم لیگ(ق) اور عوامی رکشہ یونین نے اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار پی پی167حافظ خالد ولید کی حمایت کا اعلان کر دیا۔اس حلقہ سے حافظ خالد ولید کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کے میاں محمد سلیم اور تحریک انصاف کے نذیر چوہان امیدوار ہیں۔مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری ذوالفقارپپن نے کیر کلاں میں ہونے والے انتخابی جلسہ میں حافظ محمد سعید کی موجودگی میں حافظ خالد ولید کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ حافظ محمد سعید پاکستان کی جان اور پہچان ہیں۔ملک دشمن عناصر کو پتہ ہے کہ حافظ محمد سعید کون ہیں۔اہلیان حلقہ پچیس جولائی کو کرسی کے نشان پر مہر لگائیں ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح چوہدری شجاعت میں پاکستانیت ہے اسی طرح ملی مسلم لیگ میں بھی اسلام اور پاکستانیت ہے۔پچیس جولائی کو ووٹ حافظ سعید کو دیناہے اور حافظ خالد ولید کی کامیابی کے لئے کردار ادا کرنا ہے۔عوامی رکشہ یونین ٹاﺅن شپ کے صدر عبدالعزیز گجر نے بھی پی پی167میں حافظ خالد ولید کی حمایت کا اعلان کیا۔کیرکلاں مین بازار میں حافظ محمد سعید کی ریلی کے استقبال کے دوران عبدالعزیز گجر نے کہا کہ عوامی رکشہ یونین حافظ خالد ولید کی بھر پور انتخابی مہم چلائے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024