چھٹی ہے اس لیے آج ملاقات نہیں ہو سکتی،جیل انتظامیہ،یہ کوئی بنک نہیں کہ چھٹی والے دن ملاقات نہیں ہو سکتی:طارق فضل چوہدری
طارق فضل چوہدری نوازشریف اور مریم نواز سے ملاقات کے لیے جیل پہنچے تو جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جیل میں چھٹی ہے اس لیے آج نہیں ملاقات نہیں ہو سکتی۔جس پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ کوئی بنک نہیں کہ چھٹی والے دن ملاقات نہیں ہو سکتی۔یہاں کوئی جیل انتظامیہ کا نمائندہ نہیں جو معاملات دیکھئے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہمیں آگاہ کیا جائے کہ ایسا رویہ کیوں رکھا جا رہا ہے۔انتظامیہ سے مسلسل رابطہ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف کی طبعت سے متعلق آگاہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہہم یہاں ریلیاں نہیں لانا چاہتے جس سے خلل پیدا ہوجو اصل خبر دیکھانا چاہئے وہ کوئی دیکھانے کو تیار نہیں۔ہم الیکشن کمپین میں مصروف ہیں اس لیے یہاں کارکنان کو جمع نہیں ہونے دے رہئے۔ہم عدالتوں میں پیش ہوتے رہئے ہیں اور انہیں عدالتوں کے احکامات مان رہئے ہیں۔ایک بار پھر عدالتوں میں جائیں کے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ۔طارق فضل چوہدریکو بغیر ملاقات کے واپس بھج دیا گیاگیا ہے۔