نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کو پنجاب پاور کمپنی کیس میں تحقیقات کے لیے سولہ جولائی کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے جہاں ان سے مذکورہ کیس سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔ نیب کی جانب سے شہبازشریف کو پیش ہو کر پنجاب پاور کمپنی کیس میں تحقیقات میں شامل ہونے کا کہا گیا ہے۔ شہباز شریف کو اس سلسلے میں سوالنامہ بھی دیا گیا تھا۔ شریف چند روز قبل بھی نیب میں پیش ہوئے تھے جہاں ان سے دو گھنٹے سے زائد سوالات کئے گئے تھے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024