نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان اور نگراں وزیر اعلی علاو الدین مری موجود تھے۔ کوئٹہ آمد کے بعد نگران وزیراعظم ناصرالملک ساروان ہاوس گئے ان کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی گورنر، نگران وزیراعلٰی بلوچستان اوردیگر اعلٰی حکام بھی موجود تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے سراج ریسانی کی شہادت پر اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سراج ریئسانی کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانہ بھی کی۔ نگران وزیراعظم مستونگ دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ بھی گئے ۔ انہوں نے ہسپتال میں زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ نگران وزیراعظم کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پربریفنگ بھی دی گئی
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38