ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کارکنوں کو دھوکہ نہ دیں۔ ان کی ریلی کو کسی نے نہیں روکا۔ نواز شریف کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کا سب کو علم تھا ۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت کسی جماعت کو الیکشن مہم سے نہیں روکا گیا۔ پیپلزپارٹی کو زرداری صاحب کی غلط پالیسیوں نے نقصان پہنچایا ۔ انکا کہنا تھا کہ مک مکا نہیں ہونے دیں گے پولنگ سے پہلے ہی دھاندلی کے الزام لگائے جا رہے ہیں ۔ جمہوری نظام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے والی قوتوں کو موقع نہ دیا جائے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والے جمہوریت دشمن ہیں۔ جمہوری عمل آگے بڑھنا چاہیئے عوام ووٹ کاسٹ کر کے اپنا قومی فریضہ ادا کریں
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024