ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کے لئے پاکستانی باکسر محمد وسیم اور جنوبی افریقہ کے موروتی متالین کے درمیان مقابلہ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہوا،فائٹ کےدوران دونوں باکسروں نے ایک دوسرے پر تابڑتوڑ حملے کئے۔ ورلڈ ٹائٹل فائٹ بارہ راؤنڈ پر مشتمل تھی،جنوبی افریقہ کے موروتی متالین کو آخری راؤنڈ میں فاتح قرار دے دیا گیا،محمد وسیم باکسر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم ٹیکنیکل پوائنٹس پر جنوبی افریقا کے موروتی متالین نے محمد وسیم کو شکست دے دی،محمد وسیم کو مسلسل آٹھ فتوحات کے بعد یہ پہلی شکست ہوئی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024