پاکستان نے بین الاقوامی نقل مکانی کے بہتر انتظام کےلئے اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کے درمیان پہلی بار ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معا ہدے سے ترک وطن کے حقوق محفوظ ہوں گے اور پائیدار ترقی میں مدد ملے گی ، ہمیں تمام تارکین وطن کے حقوق کے تحفظ کےلئے مشترکہ ذمہ داری کا ادراک کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے محفوظ و معمول کے مطابق اور باضابطہ ترک وطن کے لئے عالمی تصور کے مسودے پر اظہار خیال کرتے ہوئے بین الاقوامی نقل مکانی کے بہتر انتظام کےلئے اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کے درمیان پہلی بار ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے جسے عالمی ادارے کے اجلاس میں حتمی شکل دی گئی کہا کہ معاہدے سے ترک وطن کے حقوق محفوظ ہوں گے اور پائیدار ترقی میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ مسودہ پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے درمیان ایک واضح امتیاز کا تعین کرتا ہے اور ان کی حیثیت سے قطع نظر تمام تارکین وطن کے انسانی حقوق کی پاسداری کرتا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ اب ہمیں تمام تارکین وطن کے حقوق کے تحفظ کےلئے مشترکہ ذمہ داری کا ادراک کرنا چاہیے تاکہ با ضابطہ ترک وطن کے ثمرات حاصل کئے جاسکیں۔اس معاہدے کی با ضابطہ منظوری ایک بین الحکومتی کانفرنس میں دی جائے گی جو دسمبر میں مراکش کے شہر مرراکش میں ہوگی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024